5 Common Freelancing Mistakes

فری لانسرز کی 5 خطرناک غلطیاں

لوگ عموما فری لانسنگ اس لیے کرتے ہیں کہ اس میں آزادی٬ آسانی اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرسکیں نہ کہ صبح نو سے شام پانچ نوکری روٹیںن اور باس کی ڈانٹ۔

فری لانسنگ اتنی بھی آسان نہیں جتنا تصور کی جاتی ہے لیکن اگر ان غلطیوں سے احتیاط کی جائے تو بہت ذیادہ مشکل بھی نہیں رہتی۔


جتنے دام اتنا کام

کلائنٹ نے جو بتادیا اتنا ہی کام کرکے اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوجاتے ہیں۔ اس طرح کام کرنے سے کلائنٹ پر آپ کی صلاحیتوں کا کوئ خاص اثر نہیں ہوتا۔

اگر آپ کے دماغ میں کلائنٹ کے کام کو بہتر بنانے کا کوئ مشورہ ہو تو اسے بتائیں۔

اگر آپ اپنے ہنر سے اس کے کام میں کوئ نیا نکھار لاسکتے ہیں تو ایسا ضرور کریں اور کلائنٹ کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ آپ نے کیا کام کیا اور کیوں کیا تاکہ اسے آپ کی ماہرانہ صلاحیتوں کا علم ہو اور وہ نہ صرف خوش ہو بلکہ آئندہ بھی کام کے لیے آپ ہی سے رابطہ کرے۔

ہر جگہ منہ مارنا

نئے فری لانسرز ہر طرح کے پراجیکٹ پر بولی لگاتے پھرتے ہیں۔ یہ ایک غلط طریقہ ہے۔

آپ صرف ان پراجیکٹس پر بولی لگائیں جنہیں آپ واقعی کرنا بھی پسند کرتے ہیں تاکہ جب کلائنٹ سے بات چیت ہو تو آپ خوشی سے کام کریں۔

یاد رکھیں کہ آپ ایک حد تک پراجیکٹس لے کر سنبھال سکتے ہیں۔ ہر قسم کا کام لے کر بعد میں پچھتانے٬ کلائنٹ سے بحث کرنے٬ ڈیڈ لائن خراب ہونے اور مختلف کلائنٹس کے ساتھ پھنس جانے کے بعد جھوٹ بول کر ٹال مٹول کرکے آپ اپنی پروفائل کا ریکارڈ خراب کردیں گے اور ڈپریشن کا شکار بھی ہوں گے۔

سستا مگر گندہ

پراجیکٹ پر بولی جیتنے کے چکر میں معمولی رقم کی بولی لگا کر ساری توجہ پراجیکٹ جیتنے پر ہوتی ہے یہ سوچے بغیر کہ بعد میں خود ہی بھگتنا ہے۔

پراجیکٹ لینا مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ اپنی پسند کا کام مناسب رقم میں لینا اصل بات ہے۔

آپ پروفیشنل فری لانسنگ کرنے آئے ہیں اس لیے پراجیکٹ کے کام کے لحاظ سے مناسب بولی لگائیں تاکہ جتنی محنت آپ کریں وہ آپ کو مایوس نہ کرے۔

سستے ریٹ پر بہت ذیادہ محنت کا کام لیا تو آپ کے کئ دن اسی میں برباد ہوں گے معمولی رقم کے عیوض۔

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا

پہلے پراجیکٹ لینے کی جلدی میں ہاں ہوں کرکے کلائنٹ کو راضی کرتے ہیں بعد میں غلط فہمیوں کے سبب کلائنٹ سے فضول بحث کرتے ہیں۔

پراجیکٹ لینے سے پہلے اچھی طرح پڑھ کر سمجھ لیں۔ اپنے گمان کے مطابق کچھ بھی سمجھ کر پراجیکٹ بناکر دینے سے غلطی کے بہت امکانات ہیں۔

جو بات سمجھ نہ آئے لازمی کلائنٹ سے واضح کروائیں۔ کوئ سوال ہو تو پوچھیں۔  یہاں تک کہ اگر آپ کام سمجھ چکے ہیں تو اپنی سمجھ کے مطابق کلائنٹ کو لکھ کر پیش کردیں کہ جو آپ نے سمجھا ہے وہ ٹھیک ہے یا نہیں تاکہ کلائنٹ اسے پڑھ کر تصدیق کردے اور آپ اطمینان سے کام کریں۔ اس سے بعد میں غلط فہمی اور بدمزگی کے امکانات تقریبا ختم ہوجاتے ہیں۔

پراجیکٹ  کے دوران کلائنٹ کے پیغام پر جلدی جواب دینے کی کوشش بھی کیا کریں تاکہ اسے ذیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

مایوسی کا گڑھا

ہمت ہار کر فری لانسنگ چھوڑ بیٹھنا۔

کامیاب فری لانسر بننے میں وقت لگتا ہے۔ یہ الادین کے چراغ کا جن نہیں کہ خواہش کا اظہار کیا اور کامیابی حاصل ہوگئ۔ مسلسل محنت سے ہی بہتری آتی ہے۔

شک و شبہات کا شکار ہوکر ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں۔ اپنی چھوٹی چھوٹی کامیابی کو نوٹ کریں۔ اپنے ماضی میں جھانک کر اپنے حال کا موازنہ کریں کہ آپ کہاں سے شروع ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں اور اپنے آپ کو سراہیں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔

آپ دنیا بھر میں موجود لوگوں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں لہذا جب آپ وقت لگائیں گے٬ محنت کرتے رہیں گے تو یقینا کامیاب بھی ہوں گے۔

ہمت نہ ہارنے کی ایک وجہ میں بتادیتا ہوں کہ یاد رکھیں اچھے معیار کے کام پر ذیادہ پیسے دینے والے کلائنٹس بھی موجود ہیں اور وہ آپ کے تجربہ٬ مہارت٬  کارکردگی اور صلاحیتوں کی بنیاد پر سستے فری لانسرز کے مقابلے میں آپ کو منتخب کریں گے بشرطیکہ آپ اپنے ہنر اور کلائنٹ سے بات چیت کرنے میں مہارت حاصل کرلیں تو آپ مقابلے میں نمایاں ہی رہیں گے کیونکہ آپ کی مہارت جتنی اعلی ہوگی آپ کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے اتنے ہی کم ہوں گے۔

اگر آپ فری لانسنگ پر ٹریننگ کورس کرنا چاہتے ہیں تو مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Date Published: Sep 27, 2022

ABOUT THE AUTHOR

Zeeshan Arshad

Zeeshan Arshad is a #177 vWorker bestselling developer, freelancing expert, and host of The True God Show. Zeeshan writes and speaks on personal development, freelancing, religions, gods, spirituality, miracles and social issues. As an instructor at Udemy, the world's largest online learning platform, Zeeshan reaches 45k+ international students with his online courses. He has appeared on Interview Series sponsored by Rehan Foundation, Institute Of Peace and a part of Connected Pakistani and has been featured in book "Rules of Thumb", authored by Tom Parker, USA. Through his shows, articles, answers and videos, Zeeshan help people solve their confusions, problems and challenges.

ABOUT LEGENDARY FREELANCER

This website will help you learn multiple skills through crash courses, watch the miracles demonstrated with the Help of Allah and witness the truth of Islam in 21st century of modern science & technology.

This website will also help you become more powerful and confident in your life physically, spiritually, technically, emotionally and financially through available resources.

OWNER INFO

Zeeshan Arshad

Top 1% Freelancer (vworker)
Top Freelancer (freelancer)
Interim CEO (techsol24)
Freelancing Consultant
Creator Warcraft Gaming Maps
Former Hard Core Gamer
Premium Instructor (udemy)
Doctor of Nature
Intuitive Psychologist
Transformational Expert

© 2018 - 2023 Legendary Freelancer [Powered by ALLAH] 🕋