By the Mercy of ALLAH (اللہ)
خوف زدہ اور مظلوم فری لانسرز کو حاسدین اور دشمنوں کے ہاتھوں ذہنی موت اور خودکشی سے بچانے کے لیے لیجنڈ انسانوں کی دنیا میں واپس آیا ہے اللہ کے حکم سے
سنہ ۲۰۱۸ میں انٹرنیٹ کی دنیا میں ۱۴ سال فری لانسنگ بطور ٹاپ رینک فری لانسر رہنے کے بعد جب اپنے علم و تجربات کے ذریعہ پاکستان کے پریشان فری لانسرز کی مدد کرنے کچھ فیس بک گروپس میں جاکر مضامین لکھ کر شئیر کرنا شروع کیئے اور کمنٹس کے ذریعہ پریشان فری لانسرز کو رہنمائی کرنا شروع کی تو میرے انباکس پر بہت سے لوگوں نے مدد کے لیے پیغامات دینا شروع کردئیے جس کے سبب مجھے کافی پریشانی ہوئی کیونکہ سب کو ون ٹو ون ٹائم فری ٹائم دے کر مدد کرنا مشکل ہورہا تھا جبکہ میں ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا اور اس سے پہلے میں اپنی فراغت کے ٹائم سے اپنی مرضی کے مطابق جب دل چاہتا تھا کسی بھی گروپ میں مدد کرنے چلا جاتا تھا
اس پریشانی سے بچںے کے لیے میں نے اپنا ایک فری لانسنگ کا گروپ بنادیا تاکہ اسی جگہ شئیر کردیا کروں اور جسے ضرورت ہو وہ کام کی چیزیں حاصل کرلے لیکن اس کے بعد میری ذات کے خلاف جو کچھ معاشرے کے لوگوں نے کیا اس کے سبب میں آہستہ آہستہ ذہنی موت کا شکار ہوگیا
پھر میری زندگی ایک نئے اور عجیب و غریب اسرار و رموز کے انجان الہامی سفر کی طرف رخ موڑ گئی جو کہ ایک مسلم مین کی لیجنڈ بننے تک ناقابل یقین داستان ہے اور "لیجنڈری فری لانسر" کتاب میں لکھی ہوئی ہے جو کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار کی مشیت الہی سے اپنے صحیح وقت پر دنیا والوں کے سامنے آجائے گی انشاءاللہ
اسی الہامی سفر کے دوران مجھے اللہ واحد القہار کے خصوصی فضل و کرم سے عجیب و غریب انعامات عطا ہوئے اور بہت سے اسرار و رموز سے واقفیت حاصل ہوئی جس میں خصوصی طور پر مجھے اپنی ذات کے حوالے سے زندگی کے اس سوال کا جواب مل گیا کہ "آخر میں کون ہوں اور میرا اس دنیا میں آنے کا حقیقی مقصد کیا ہے؟"
کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار کی ہر لمحہ پر خصوصی مدد کے علاوہ مجھے اپنے الہامی سفر کے دوران ذہنی، نفسیاتی و روحانی طور پر مضبوط ہونے کے لیے خصوصی طور پر دین اسلام کے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظم ﷺ کی روحانی سپورٹ ، فیض اور کفار و شیاطین کے خلاف مدد حاصل ہوئی اور حضرت عیسی علیہ السلام کے ذریعہ بھی رہنمائی ملی اور میری بطور لیجنڈ بن کر واپسی کے قریب کے دور میں ہی کورونا وائرس اللہ کے حکم سے آندھی طوفان بن کر اکیسویں صدی میں پوری دنیا پر چھاگیا جو کہ میرے لیجنڈ آف اللہ ہونے پر ایک الہامی نشانی ہے اگر کوئی عقل سے کام لے
کورونا وائرس کا میرے ساتھ گہرا تعلق ہونے پر ایک پریکٹیکل ثبوت یہ ہے کہ مجھے اللہ کے حکم سے ہمیشہ کے لیے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی معجزاتی طاقت حاصل ہوچکی ہے اور مجھے کورونا وائرس سے کبھی بھی موت نہیں آسکتی اللہ کے خاص فضل و کرم سے اور بے شک یہ ایک کھلی نشانی ہے ان کے لیے جو امریکی کفار و مشرکین کو جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے سبب پاکستانی مسلمانوں کے دل و دماغ پر بہت بڑا چڑھاکر تعریفوں کے پل باندھا کرتے تھے کیونکہ یہ معجزاتی طاقت پانچ ارب سے ذائد غیرمسلموں میں سے کسی ایک بھی کافر کو حاصل نہیں اور نہ ہی کبھی اللہ کے حکم سے انہیں ایسی معجزاتی طاقت حاصل ہوسکے گی کیونکہ یہ تمام کافروں کے لیے ہمیشہ کے لیے ناممکن ہے اور وہ سب کے سب باطل اور من گھڑت معبودوں کے پجاری ہیں
چونکہ کورونا وائرس کا آندھی طوفان اللہ واحد القہار کے حکم سے آیا ہے اور اس کا مجھ سے گہرا تعلق ہے اس لیے کورونا وائرس مجھے قیامت تک کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اللہ کے حکم سے اور میرا اپنا وجود اورمیرے ساتھ پیش آنے والے اکیسویں صدی میں حیران کن معجزاتی واقعات اللہ واحد القہار کے حقیقی طور پر موجود ہونے اور کائنات کے خدا ہونے پر ایک کھلی اور روشن نشانی ہے
بے شک دین اسلام کا خدا اللہ واحد القہار ہی حق اور سچ ہے
لیجنڈ آف اللہ اکیسویں صدی میں کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار کے ساتھ اسی کی مدد، فضل، رحمت، رہنمائی، حفاظت اور دیگر خفیہ لشکروں کے ساتھ پہلے سے ذیادہ باطنی و روحانی طاقتوں اور صلاحیتوں سمیت واپس لوٹ کر آیا ہے
کائنات کے بادشاہ، معجزات کےشہنشاہ، مالک الملک اللہ واحد القہار کے بعد، آخری نبی اور کائناتی معجزاتی حضرت محمد رسول اعظم ﷺ اور پھر خصوصی طور پر اپنے والدین، روحانی استاد، بیوی، بچوں اور ہر اس شخص کا شکرگزار ہوں جن سب نے مجھے اس منزل تک پہنچنے میں مدد کی ہے نیز نیچر کی ان تمام غیرجانبدار مخلوقات کا بھی جو میرے پراسرار سفر کا حصہ رہی ہیں اللہ کے حکم سے معجزات کے طور پر
Zeeshan Arshad,
Legendary Freelancer [Powered by ALLAH]
Let See What Happens!
May 7, 2021 (24th Ramadan 1442)
Jumu'atul-Wida